ڈاریا کساتکینا نے ذہنی دباؤ کے باعث اپنا سیزن قبل از وقت ختم کرنے کا اعلان

News Image

ڈاریا کساتکینا نے ذہنی دباؤ کے باعث اپنا سیزن قبل از وقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ریشین نژاد آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے خود کو ’’ٹھیک‘‘ ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ بہت متاثر ہیں۔

کساتکینا نے ٹورز کے دوران مسلسل محنت، دباؤ اور ایک جیسی زندگی سے تھکاوٹ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چار سال سے اپنے والد سے نہیں ملی ہیں ، انہیں آسٹریلوی شہریت کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی رینکنگ میں 19ویں نمبر پر موجود کھلاڑی نے کہا کہ 2025 کا سیزن ان کے لیے ختم ہو چکا ہے اور وہ اب آرام کرکے دوبارہ واپس آئیں گی۔

حالیہ دنوں میں متعدد دیگر کھلاڑیوں نے بھی مصروف ترین ٹینس کیلنڈر کی وجہ سے اپنا سیزن ختم کرنے کا اعلان کیا۔

DATE . Oct/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top