ڈاکٹر شذرہ منصب اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات، گرین کمپیکٹ اور سبز تبدیلی میں تعاون کو فروغ دینے پر زور

News Image

اسلام آباد:وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان اور پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں گرین کمپیکٹ پر گفتگو سمیت پہلے سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت (MOU) کی پیش رفت کا جائزہ،سبز تبدیلی اورمختلف شعبوں میں ماحولیاتی اقدامات پر مزید تعاون کے مواقع پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی، جن میں قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی لچک، ماحول کی حفاظت، صلاحیت سازی اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔ دونوں فریقین نے سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے اور ماحولیاتی اقدامات اور کم کاربن ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کااعادہ کیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ممالک گرین کمپیکٹ کے فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی چیلنجز کے حل میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

DATE . Jan/29/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top