اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انہیں نئی ڈرامہ سیریل ’’غلام بادشاہ سندری‘‘ کو ملنے والی غیرمعمولی عوامی پذیرائی کی توقع نہیں تھی، تاہم وہ اس پر بے حد شکر گزار ہیں۔حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے زاویر نعمان اعجاز نے ڈرامے کی کامیابی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنی بڑی پذیرائی کی امید نہیں تھی، تاہم …
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انہیں نئی ڈرامہ سیریل ’’غلام بادشاہ سندری‘‘ کو ملنے والی غیرمعمولی عوامی پذیرائی کی توقع نہیں تھی، تاہم وہ اس پر بے حد شکر گزار ہیں۔حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے زاویر نعمان اعجاز نے ڈرامے کی کامیابی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنی بڑی پذیرائی کی امید نہیں تھی، تاہم وہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے ان کے کام کو پسند کیا ہے تو یہ ان کے لیے باعثِ افتخار ہے، اور وہ خاص طور پر اپنے ہدایت کار کی محنت کو سراہتے ہیں۔
والد نعمان اعجاز کے مشوروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زاویر نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ یہی سکھایا ہے کہ اداکاری ایک ہنر ہے جو مسلسل کام اور وقت کے ساتھ نکھرتا ہے۔ اس لیے میں جانتا ہوں کہ اس شعبے میں بھی ایک طویل عمل سے گزرنا پڑتا ہےاگر آج تعریف نہیں ملی تو کل ضرور ملے گی۔انہوں نے شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ ایک مراعات یافتہ پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پیدائشی اداکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نعمان اعجاز کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں سب کچھ پہلے سے آتا ہوگا، حالانکہ ان کے والد نے 40 برس میں اپنا مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھی خود کو منوانے کے لیے وقت درکار ہے اور وہ تنقید برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ والد کبھی کبھار ان کے کام میں خامی محسوس کریں تو رہنمائی ضرور کرتے ہیں، تاہم کوئی مخصوص یا مستقل ہدایات نہیں دیتے۔
DATE . Mar/7/2026



