
ڈنمارک کے میڈس پیڈرسن کی جیرو ڈی اٹالیا سائیکلنگ ایونٹ میں چوتھی حا صل ہوئی ،13مرحلہ بھی اپنے نام کرلیا۔
اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا 13واں مرحلہ 180کلومیٹر پر محیط تھا، پیڈرسن نے بیلجئم کے واوٹ وین ارٹ کو مات دے کر کامیابی سمیٹی۔ پیڈرسن نے مقررہ فاصلہ 3گھنٹے50منٹ اور24سیکنڈز میں طے کیا۔ واوٹ وین ارٹ دوسرے نمبر پر رہے۔میکسیکو کے آئزک۔ڈیل۔ٹورو نے پوڈیم مکمل کیا۔13مراحل کے اختتام پر آئزک ڈیل ٹورو 46گھنٹے32منٹ اور59سیکنڈز کے مجموعی وقت کے ساتھ لیڈڑز جرسی پر قابض ہیں، اسپین کے یواں آیوسو38سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
DATE . May/25/2025