
ڈیجیٹل دور میں عالمی تجارت کی بہتر ترقی کو فروغ دینا ہوگا، لی چھیانگ
بیجنگ () چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ہانگ چو میں منعقدہ پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔جمعرات کے روز
لی چھیانگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو اب گلوبل ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کا اہم پیلٹ فارم بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اب معاشی و معاشرتی ترقی کے تمام شعبوں اور پورے عمل میں ضم ہورہی ہے اور پیداوار کے طریقہ کار، طرز زندگی اور معاشرتی حکمرانی کے طریقوں کو گہرائی سے تبدیل کررہی ہے۔
“ڈیجیٹل ویو” میں عالمی تجارت کی ترقی کے حوالے سے چینی وزیراعظم نے کہا کہ اول، ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے بین الاقوامی معاشی و تجارتی ترقی کے نئے تغیرات اور نئے رجحانات کا جائزہ لیناہوگا۔ دوم، کھلے ذہن کے ساتھ ڈیجیٹل دور میں عالمی تجارت کی بہتر ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ سوم، چین عملی اقدامات کے ذریعے عالمی ڈیجیٹل تجارت میں مزید خدمات سرانجام دے گا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،کرغزستان کے وزیر اعظم عادل بیک قاسم مالئیف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا جب کہ اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارےکے ڈائریکٹر جنرل گئیرڈ مولر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ تقریباً 50 ممالک اور خطوں نیز متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 1200 سے زائد نمائندگان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
غیر ملکی رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو نے تمام ممالک کے لیے مشترکہ تعاون، مشترکہ ترقی اور مشترکہ نتائج سے مستفید ہونے کا ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے چین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے ثمرات بانٹ رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ مل کر ممالک کے درمیان موجود ڈیجیٹل فرق کو ختم کیا جائے گا اور ایک منصفانہ، بھلائی پر مبنی، محفوظ اور جامع عالمی ڈیجیٹل تجارتی نظام کی مشترکہ تعمیر کر کے عالمی پائیدار ترقی کو مسلسل نئی محرک قوت فراہم کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب سے پہلے چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تقریب میں شریک غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ نمائشی ہال کا معائنہ بھی کیا۔
DATE . 24/Sep/2026
