ڈی جی پے کا پاکستان میں گلوبل آئی ٹی ہب کے قیام کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد – وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے ڈی جی پے کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں کمپنی نے پاکستان میں گلوبل آئی ٹی آپریشنز ہب قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،اجلاس میں آئی ٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز کو وسعت دینے اور تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی پے کے بین الاقوامی آپریشنز کے سربراہ، احمد کیہان، نے بتایا کہ کمپنی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کے مواقع پر کام کر رہی ہے تاکہ اپنے عالمی آپریشنز کو وسعت دے سکے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کر سکے۔
وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے تکنیکی ترقی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینے سے متعلق اقدام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

DATE . Mar/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top