کاشتکار وں کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلی مریم نوازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں،کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آگئے ۔مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ میں زبردست کمی ہوگئی۔بیج کی قیمت چھے ہزارتین سوسے کم ہوکرساڑھے چارہزارروپے ہوگئی ہے۔تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلر کے پاس دستیاب ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ کھڑے ہیں او ررہیں گے،پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے۔

DATE . DEC/ 1 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top