کامیاب ہارٹ سرجری سے 10 ہزار بچوں کی جانیں بچائی گئیں..وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز

News Image

لاہور :وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کامیاب ہارٹ سرجری سے 10 ہزار بچوں کی جانیں بچائی گئیں، علاج میں تاخیر کے باعث آئندہ دل کے عارضے میں مبتلا کوئی بچہ جان سے نہیں جائے گا۔


لاہور میں چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی سے بڑی کوئی خدمت نہیں ، پنجاب حکومت تمام وسائل عوام پرخرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماربچوں کی زندگیاں بچانا ان کا مشن ہے،بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری باعث مسرت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مارچ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل نئے چلڈرن ہسپتال کی تعمیر شروع ہو گی، پنجاب میں خیبر پختونخوا، سندھ ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کا بھی علاج کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایک ہزاربیڈز کا نوازشریف کینسرہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے، سرکاری ہسپتالو ں میں فری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری پرخاص توجہ ہے ، اب 18ہسپتالوں میں بچوں کی ہارٹ سرجریزکی جارہی ہیں،بیماربچوں کی ہارٹ سرجریزکے لئے 3ارب روپے مختص کئے۔ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو سیف سٹی سے منسلک کیا گیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ سیف سٹی کی مدد سے فیصل آباد ہسپتال سے لاپتہ بچہ 2گھنٹے میں بازیاب کرایا گیا،پنجاب میں صحت کے شعبے میں بہترین سہولتوں سے انقلاب برپاکیا۔


اس سے قبل صوبے کے ہیلتھ کانفرنس میں سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت کا بجٹ 630ارب روپے ہے، سرکاری ہسپتالوں کی طرح بنیادی مراکز صحت میں بھی بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت میں انقلاب لایا جاسکتاہے،کوشش ہے کہ کسی کو بھی علاج کیلئے اپنے شہر سے دوسرے شہر نہ جانا پڑے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی کیلئے سخت فیصلے لئے ہیں، ڈاکٹرزانسانی زندگیاں بچانے کواپنامشن بنائیں۔

DATE . Feb/14/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top