
ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ کا فائنل آج پاکستان کے نورزمان اور مصر کے ’’کریم ۔ال تورکی‘‘ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کراچی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائشیا کے’’ امیشن راج ۔چندرن ‘‘کو شکست دی۔ ملائشین کھلاڑی دو گیمز ہارنے کے بعد تیسری گیم میں دستبردار ہوگئے۔نور زمان کی جیت کا سکور گیارہ چھ، گیارہ دو اور چھ چار رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے ’’کریم ۔ال تورکی‘‘ نے ہم وطن ’’ ابراہیم۔الکبانی‘‘ کے خلاف سات گیارہ،گیارہ دو،گیارہ آٹھ اور گیارہ سے کامیابی حاصل کی۔
خواتین میں ہانگ کانگ کی ’’چن۔سن۔یک‘‘ اور مصر کی ’’فیروز۔ابوالخیر‘‘ نے فائنل میں جگہ بنالی۔پہلے سیمی فائنل میں ’’چن۔سن۔یک‘‘ ملائشیا کی ’’ین۔ینگ۔یی‘‘ کو دلچسپ مقابلے کے بعد گیارہ آٹھ، گیارہ چھ،چار گیارہ،سات گیار ہ اور گیارہ تین سے ہرایا۔دوسرے سیمی فائنل میں ’’فیروز۔ابوالخیر‘‘ نے ملائشیا کی ’’آئرہ۔ازمان‘‘ کو گیارہ آٹھ، گیارہ سات،سات گیارہ، اور گیارہ چار سے شکست دی۔ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ شپ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔
DATE . Apr/11/2025