کراچی: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی پر تیزاب پھینک دیا

کراچی: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی پر تیزاب پھینک دیا
ملزم شوہر روزانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا، متاثرہ لڑکی/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیزاب پھینک کر بیوی کو زخمی کردیا۔

ابراہیم حیدری میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کم عمری کی شادی کا معاملہ بھی نکلا جہاں شوہر ذیشان نے 14 سالہ بیوی نسیما پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا جبکہ لڑکی تیزاب سے زخمی ہوئی جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

لڑکی نسیمہ کے بیان کے مطابق اس کی عمر 14سال ہے، ایک سال قبل شادی ہوئی، متاثرہ لڑکی کے مطابق شوہر نے تیزاب پھینکا، وہ ہر روز مارتا ہے۔

متاثرہ کم عمر لڑکی نسیمہ کے والد اکبر نے برنس وارڈ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کی عمر 19 سال ہے، زیشان اور بیٹی نے محبت کی شادی کی تھی، زیشان کے گھر پر ہی بیٹی کا نکاح ہوا تھا ، تاہم شادی کے بعد سے دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔

والد کے مطابق اتوار کی دوپہر بیٹی کی ساس نسیمہ کو گھر چھوڑ کر گئی تھی، رات 8 بجے زیشان گھر آیا تھا، جھگڑے کے بعد داماد زیشان تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم زیشان کی والدہ اور بہن کو حراست میں لیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

DATE . 2/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top