’طشتری میں سفید ابلے ہوئے چاول، ان کے اندر کباب، ساتھ میں ایک سینکا ہوا ٹماٹر، ہری مرچ اور ان پر بٹر پیپر میں لپٹی ہوئی مکھن کی ٹکیا۔‘
چلو کباب یعنی چاول اور کباب اپنی خوشبو اور لذت کے حوالے سے ایرانی ریستورانوں کا طرہِ امتیاز رہا ہے، کبھی روشنیوں کے شہر میں لذت، نفاست اور ثقافت کی علامت سمجھے جانے والے یہ کیفے آج زوال کا شکار ہیں