کراچی میں کل سے موسم پھر گرم ہونے کی پیشگوئی

 کل سے شہر میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں کل سے موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے ایک بار پھر موسم گرم اور خشک ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کل سے شہر میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے اور شمال مغرب سے گرم و خشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ 20 اور 21 اکتوبر کو تھرپارکر، عمرکوٹ میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، شہر میں اس بار کیسی سردی پڑے گی؟

’کراچی میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں’، ستمبر اور اکتوبر گرم رہنے کی پیشگوئی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top