کراچی چڑیا گھر کی ریچھ ’’رانو‘‘ اسلام آباد منتقل

News Image

اسلام آباد: کراچی چڑیا گھر کی ریچھ “رانو” کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ فیصل بیس سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے رانو کو اسلام آباد پہنچایا گیا، جہاں اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کے حکام نے اسے خوش آمدید کہا۔

ترجمان کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر رانو ریچھ کی منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا۔ منتقلی سے قبل ماہرین نے رانو کی جسمانی اور ذہنی صحت کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر رانو کو اسلام آباد کے ری ہیبیلیٹیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کی ٹریننگ، فزیکل اور مینٹل فٹنس کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ بعد ازاں اسے گلگت بلتستان کے قدرتی ماحول میں منتقل کیا جائے گا۔

رانو کی دیکھ بھال کے لیے ڈپٹی کنزرویٹر رینک کا افسر تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ریچھ کی بحالی اور بہتر نگہداشت کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

DATE . Nov/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top