
کرتارپور: بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں ۔ کرتارپور انتظامیہ کے مطابق سہ پہر کو ارداس کا انعقاد کیا جائے گا۔
دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف پکوانوں سے ان کی تواضع کی گئی جبکہ سخت سکیورٹی کے تحت ارداس کے بعد ایمن آباد روانگی کا بندوبست کیا گیا ہے۔جتھہ لیڈر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا ملک ہے، جہاں ہمیں بہت پیار اور عزت ملی ہے۔
کرتارپور انتظامیہ کے مطابق واہگہ بارڈر سے آنے والے سکھ یاتری 13 نومبر کو بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔ تین روزہ تقریبات میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور محبت کا خوبصورت پیغام اجاگر ہوا۔
DATE . Nov/10/2025


