کرسٹیان سکارونی نے جیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ جیت لیا

News Image

جیروڈی اٹالیا سائیکلنگ ایونٹ کا 16واں مرحلہ اٹلی کے کرسٹیان سکارونی نےاپنے نام کرلیا۔
اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا 16واں مرحلہ پیازولا سُل برینٹا سے سان ویلنٹینوتک203کلومیٹر پر محیط تھا۔ریس کے دوران سائیکل سواروں کو چارہزار 9سو میٹر کی چڑھائیوں کا بھی سامنا کرناپڑا۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی سائیکلسٹ حادثے کا شکار بھی ہوئے ۔ریس فیورٹ سلوینیا کے پریموز روگلک کوبھی حادثے کی وجہ سے ریس سے دستبردار ہونا پڑا۔اطالوی سائیکل سوار سکارونی نے مقررہ فاصلہ 5گھنٹے35منٹ اور05سیکنڈز میں طے کر کے پوڈیم پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کے ہم وطن ٹیم میٹ لورینزو فارچوناٹو دوسرے اور گیولیو۔پیلیزاری تیسرے نمبر پر رہےہیں ۔ریس لیڈر میکسیکو کے آئزک ڈیل ٹورو ٹاپ ٹین میں نظر نہ آئے تاہم اپنی مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top