کرغزستان اورمصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز

بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ کے شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان و مصر کے دوروں کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز کرغزستان اور مصر میں ہوا۔
“صدر شی جن پھنگ کے خطوط” اور “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی”سمیت اعلیٰ معیار کے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام دونوں ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اور دیگر اہم ذرائع ابلاغ پر یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔
“صدر شی جن پھنگ کے خطوط” میں صدر شی جن پھنگ کے ان خطوط کا انتخاب پیش کیا گیا ہے جو انہوں نے بیرونِ ملک کےماہر امور چین ، فنکاروں اور نوجوانوں کو لکھے۔ اس پروگرام میں عوامی دوستی کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کی صدر شی کی دلچسپ کہانیاں بیان کی گئی ہیں، جو نئے دور کے چین کے کھلے پن، رواداری اور تعاون پر مبنی ایک ذمہ دار ملک کے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔
“شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” میں صدر شی جن پھنگ کی ان کہانیوں کا انتخاب شامل ہے جو ثقافت کی وراثت و ترویج کے لیے ان کی فکر کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سے ان کے اس گہرے خیال کا اظہار ہوتا ہے کہ “ثقافت کی ترقی سے قومی تقدیر سنورتی ہے، اور ثقافت کی مضبوطی سے قوم مضبوط ہوتی ہے”۔پروگرام میں ان کی ثقافتی ورثے سے محبت اور تاریخی تسلسل کو برقرار رکھنے کی گہری لگن کو دکھایا گیا ہے، تاکہ بین الاقوامی ناظرین تک شی جن پھنگ کی ثقافتی سوچ کے بنیادی نکات اور ان کے حکمرانی کے فلسفے میں موجود گہری ثقافتی جڑوں کو بیان کیا جا سکے ۔

DATE . 30 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top