’کرک انفو‘ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

’کرک انفو‘ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
ویب سائٹ کی جانب سے ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے__فوٹو: فائل

معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔ 

ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

اس ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 3، 3 ویسٹ انڈیز کے 2 آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

’کرک انفو‘ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
فوٹو: ای ایس پی این

کرک انفو کی ٹیم آف دی ایئر میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکلوس پوران اور ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔

ویب سائٹ کی جانب سے ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر:

کرک انفو نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2025 کا اعلان بھی کیا ہے جس میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

اس ٹیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے تین ، انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے دو دو اور ساوتھ افریقا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

روہت شرما ، میتھیو بریٹزکی ، ویرات کوہلی ، جو روٹ ، شائے ہوپ اور گلین فلپس ،میچل سینٹنر، عادل رشید ، جوفرا آرچر ، میٹ ہنری اور جیڈن سیلز  اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

DATE . Dec/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top