کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبریں، خاندانی ذرائع نے معاملہ واضح کردیا

کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبریں، خاندانی ذرائع نے معاملہ واضح کردیا
فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے تیسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور کی جم کے باہر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کرینہ اور ان کے شوہر اداکار سیف علی خان حال ہی میں اپنے بچوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ساحلِ سمندر پر چھٹیاں گزار کر ممبئی واپس آئے ہیں۔ 

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو جم کے ملبوسات میں گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا، اسی دوران کرینہ کے وزن میں اضافہ توجہ کا مرکز بنا۔ 

افواہیں پھیلنے کے فوراً بعد کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے ‘ہندوستان ٹائمز’ کو اداکارہ کے تیسرے حمل کی افواہوں پر وضاحت کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کرینہ حاملہ نہیں ہیں اور  یہ بات بلکل بھی درست نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے اپنے خاندانی منصوبوں کے بارے میں بات کی تھی اور یہ واضح کیا تھا کہ وہ مزید بچے نہیں چاہتیں۔

DATE . 22 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top