کسانوں کی ضروریات کیلئے ملک میں اضافی کھاد کاذخیرہ موجود ہے، رانا تنویرحسین

قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کی ضروریات پور ی کرنے کیلئے ملک میں کھاد کااضافی ذخیرہ موجود ہیں۔

انہوں نے کھاد سے متعلق جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈی اے پی یا یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے۔

رانا تنویر حسین نے صوبائی حکام پر زور دیا کہ وہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

DATE . NOV /15 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top