کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا،ترجمان پاک فوج

افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد ۔۔۔!
آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل ہونے پر مسلح افواج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے تاریخی کامیابی پر قوم کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس دن مسلح افواج نے بھارت کی بلا جواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھااورمسلح افواج نے موثر انداز سے حقائق کے منافی بھارتی دعوؤں کو مسترد کیا۔مسلح افواج کی قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھی کیا۔پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند اوروہ دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔پاکستان امن کی بحالی کیلیے پرعزم ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر زور دیتا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top