
لندن(اظہر جاوید)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ایون فیلڈ واپسی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی کے گھر پر حملہ کرنا کون سی انسانیت ہے؟۔اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور یہ طاقت امن قائم کرنے کے لیے ہے، نہ کہ جنگ کے لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے،ہم نے یہ ایٹمی بم جنگ کیلئے نہیں بلکہ امن کیلئے بنایا ہے۔
سابق وزیراعظم نے مریم نواز اور شہباز شریف کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ریلیف اور ملکی ترقی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے حالات بہتر ہونا تو اللہ تعال کی برکت بھی آتی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، پہلے تو صرف تنزلی تھی۔
DATE . June/17/2025