
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کوئٹہ میں ویمن سنٹر، شیلٹر ہوم، ہیلپ لائن، ویمن بازار اور بزنس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ ساہرہ عطا بلوچ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت خواتین کو ہر شعبے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
افتتاح کے موقع پر ویمن سنٹر میں بلوچ اور پشتون ثقافتی مصنوعات کے اسٹالز لگائے گئے جن میں روایتی خوراک، ہینڈی کرافٹس، شالیں، میوہ جات، جیولری اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ ان اسٹالز میں عوام بالخصوص خواتین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا
DATE . Apr/23/2025