کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

News Image

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرا الیمنیٹر کھیلے گی۔کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف30رنز سے کامیابی سمیٹی۔45رنز کی اننگز اور2وکٹیں حاصل کرنے والے فہیم اشرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر209رنزبنائے۔
کپتان سعود شکیل 12 ، ’’رلی روسیوو‘‘ 16 اور حسن نواز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دنیش چندیمل نے ناٹ آؤٹ49،فہیم اشرف نے45اورفن ایلن نے 41رنز سکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ’’ بین ڈوارشئیس ‘‘اورسلمان ارشاد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ19.4اوورزمیں ایک سو اناسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری سکور کی اور 52رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔راسی وین ڈر ڈوسن نے35 اور سلمان علی آغاز نے 44رنز سکور کئے۔ تاہم بعد میں آنے والے بیٹرز سنبھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم ایک سو اناسی رنز پر ہمت ہار گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔، محمد عامر،محمد وسیم اور فہیم اشرف نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔

DATE . May/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top