
فرانس کے’’ کورینٹن موتیت اور نیدرلینڈز کے تلون گریکسپور‘‘ ’’ میلورکا ‘‘ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
سپین میں کھیلے جا رہے اے ٹی پی 250 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں’’ کورینٹن موتیت‘‘ نےامریکہ کےایلکس مچلسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پانچ سال میں پہلی مرتبہ کسی فائنل میں رسائی حاصل کی۔موتیت نے مچلسن کے خلاف 6۔4 اور 7۔6 سے کامیابی سمیٹی۔
فورتھ سیڈ نیدرلینڈز کے تلون گریکسپور نے کینیڈا کے فیلکس اویئے الیاسم کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ گریکسپور نے اویئے الیاسم کو 6۔4 اور 6۔4سے مات دی۔
DATE . June/29/2025