کور کمانڈر بلوچستان سے یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی ملاقات

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی ۔ اس سیشن کے دوران طلباء کو تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلباء نے کور کمانڈر سے سوالات کیے اور کور کمانڈر نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دئیے۔طلباء نے کور کمانڈر کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی نشستیں بار بار ہونی چاہئیں، تاکہ اطلاعات کے اس دور میں پھیلنے والی افواہوں اور غلط معلومات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

DATE .DEC/14/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top