کور کمانڈر پشاور کی ملک، مشران اور عمائدین سے ملاقات، امن کے لیے عوامی تعاون کو سراہا گیا

News Image

بنوں، 25 اپریل 2025: کور کمانڈر پشاور نے بنوں کے مقامی ملک، مشران اور عمائدین سے ملاقات کی جس میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار، سول انتظامیہ اور دیگر عسکری حکام بھی شریک تھے۔

اس ملاقات میں کور کمانڈر نے بنوں میں قیامِ امن و استحکام کے لیے مقامی عوام اور قبائلی عمائدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عوام اور سیکیورٹی فورسز کو باہمی اشتراک سے کام کرنا ہوگا۔

شرکاء نے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس مشن میں مکمل تعاون اور حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر شرکاء نے بنوں میں امن، ترقی، اور فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

DATE . Apr/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top