
کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے خاران میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام قائم خصوصی بچوں کے سکول کا دورہ کیا۔یہ خاران میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو بصارت و سماعت سے محروم اور ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو اسکول کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خاران کے ہونہار طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
DATE . Mar/7/2025