
اسلام آباد-وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کپاس کی پیداوار کے لیے فوری حل تلاش کرنے پر زور دیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
اجلاس میں جلد کاشت ممکن بنانے والی فصلوں کی حوصلہ افزائی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ زوننگ کی کمی، جی ایم او بیجوں پر تحقیق کا فقدان جیسے مسائل بھی زیربحث آئے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو حتمی رپورٹ میں شامل کرنے پر زور دیا
DATE . Mar/11/2025