کچہ کے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس کا آپریشن جاری

علی پور:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان خان نے علی پور کے کچہ کے علاقے کا دورہ کیا دوران انہوں نے دریائی چوکی شاہ پور کے ساتھ ساتھ پتن مقام سرکی کے دریائے سندھ کے کچہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اے ایس آئی عبدالشکور کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان کچہ کے علاقے میں خطرناک ڈاکوؤں کا پوری دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں اس مقصد کے لیے پولیس افسران کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں پہلے ہی دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر محمد رضوان خان نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کو قانون کی گرفت میں لانے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Date . May/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top