کیا اس بظاہر آسان نظر آنے والی پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

کیا اس بظاہر آسان نظر آنے والی پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟
یہ وہ پہیلی ہے / اسکرین شاٹ

اوپر دیے گئے معمے یا پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

ویسے تو اس میں کچھ بھی زیادہ مشکل محسوس نہیں ہوتا۔

مگر سوال کو کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ بہت کم افراد کا جواب درست ہوتا ہے۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں وال کلاک، میز اور کپ موجود ہیں۔

تصویر کے سب سے اوپر 3 وال کلاکس کو دیا گیا ہے اور ان کی مجموعی قدر 06 بتائی گئی ہے۔

اس کے بعد دوسری قطار میں ایک وال اور 2 میزیں موجود ہیں اور ان کی قدر 10 ہے۔

تیسرے میں ایک میز اور کافی سارے کپ موجود ہیں جن کی مجموعی قدر 16 دی گئی ہے۔

سب سے نیچے کپ، میز اور وال کلاک کو دیکر پوچھا گیا ہے کہ ان کی مجموعی قدر کیا ہے۔

اس سوال کا جواب آپ کو سوچ کر اور اوپر موجود چیزوں کی انفرادی قدر کو مدنظر رکھ کر دینا ہوگا۔

اگر آپ الجھن کا شکار ہوگئے ہیں تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ متعدد افراد اس کا جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔

اس پہیلی کو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کیا گیا تھا اور پھر وائرل ہوگئی۔

تو آپ کے خیال میں اس کا جواب کیا ہوسکتا ہے؟

خیال رہے کہ پہیلی اتنی بھی سیدھی نہیں جتنا بیشتر افراد خیال کرتے ہیں اور اکثر اس کا جواب 12 دیتے ہیں، جو غلط ہے۔

تصویر کی آخری قطار میں چیزیں اوپر کی قطاروں سے کچھ مختلف ہے۔

اس کا درست جواب 19 ہے۔

جیسا پہلی قطار میں 3 وال کلاکس کی مجموعی قدر 6 درج کی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک وال کلاک کی قدر 2 ہے۔

دوسری قطار میں ایک وال کلاک کے ساتھ 2 میزیں موجود ہیں اور مجموعی قدر 10 دی گئی ہے، یعنی ایک میز کی قدر 4 ہے۔

تیسری قطار میں ایک میز کے ساتھ 6 اور 6 کپس ہیں اور مجموعی قدر 16 بتائی گئی ہے۔

یعنی ایک کپ کی قدر ایک ہے۔

آخری قطار میں میز کی 3 ٹانگیں ہیں تو اس کی قدر 4 کی بجائے 3 ہوگئی جبکہ وال کلاک میں 5 بج رہے ہیں جبکہ اوپر ہر وال کلاک میں 2 بج رہے ہیں، تو وال کلاک کی قدر 5 ہوگئی۔

تو اس کا جواب 4 + 3*5 = 19 بنتا ہے۔

DATE . Oct/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top