لاہور: قلندرز کے تیز گیند باز حارث رؤف نے اپنی تیز رفتاری سے باؤلنگ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے آخر تک 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وہ اپنی پیس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے جاری لیگ میں اپنی ٹیم کے میچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ سے باؤلرز کو مدد مل رہی ہے۔ اپنی اور ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی باؤلنگ میں مسلسل بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فتوحات دلائی جا سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Date . May/2/2025