
یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کا ‘‘ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کےپری کوارٹر فائنلز میں سفر تمام۔ڈنمارک کے ہولگر ریون ،نیدرلینڈز کے تلون گریکسپور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے جا رہےماسٹرز 1000 ایونٹ کےراؤنڈ آف 16میں ڈنمارک کے ہولگر ریون نے یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ریون نے سٹسیپاس کو چھ۔4 اورچھ۔ 4سےہرا کر یونانی کھلاڑی کا سات میچز سے چلا آرہا ناقابل شکست سفر بھی تمام کیا۔
نیدرلینڈز کے تلون گریکسپور نے جاپان کے کوالیفائر’’ یوسوکی۔واتاناکی‘‘ کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 7۔چھ اور 6۔ ایک سے کامیابی سمیٹی۔۔۔۔
DATE . Mar/13/2025


