
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات و استحقاق سے متعلق ایکٹ 2026 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔
ترمیمی بل حکومتی رکن اکرام اللہ غازی نے ایوان میں پیش کیا۔ ترمیمی بل کے تحت اراکین اسمبلی کا سرکاری بلیو پاسپورٹ اب صرف مدت اسمبلی رکنیت تک وفاقی قوانین کے تحت کارآمد ہوگا جبکہ شریک حیات بھی شامل نہیں ہو گی۔
اراکین کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کی گئی ہے۔
ترمیمی بل میں صحافیوں کے لیے قید و بند کی سزائیں مقرر کرنے کی شق کو واپس لیا گیا جبکہ جرمانوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔
ایوان نے فرسٹ شیڈول کی متنازع شقوں میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی، یہ ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تنقید کے بعد تمام متنازع شقوں کو واپس لینے کی ہدایات دی تھی۔
DATE . 8/Aug/2026
