
فلاڈیلفیا: امریکہ میں جاری گرینڈ سلام ٹریک ایونٹ کے دوسرے روز میزبان امریکہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی تمغے اپنے نام کیے۔ ان کے ساتھ ساتھ برطانیہ، ایتھوپیا، جمیکا اور ڈومنیکن ریپبلک کے ایتھلیٹس نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
فلاڈیلفیا میں منعقدہ اس ایونٹ میں مردوں کی 400 میٹر رکاوٹوں والی دوڑ میں امریکہ کے ٹریور بیسٹ نے 45.47 سیکنڈز کے ساتھ سلام فاتح کا اعزاز حاصل کیا۔
خواتین کی اسی کیٹیگری میں برطانیہ کی لینا نیلسن نے کامیابی حاصل کی، تاہم دوسرے نمبر پر رہنے والی امریکہ کی جیسمین جونز نے سلام اپنے نام کیا۔
خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی دیریبے ویلتے جی نے نہ صرف ریس جیتی بلکہ گرینڈ سلام کا بھی فاتح کا تاج اپنے سر سجایا۔ مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں امریکہ کے ٹری کنگنہم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ جمال برِٹ نے دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے سلام حاصل کیا۔
مردوں کی 1500 میٹر ریس برطانیہ کے جوش کر کے نام رہی۔ اس ریس میں کینیڈا کے مارکو آروپ نے چوتھے نمبر پر رہتے ہوئے سلام کا اعزاز حاصل کیا۔
خواتین کی 100 میٹر ریس میں امریکہ کی میلیسا جیفرسن-ووڈن نے کامیابی حاصل کی اور گرینڈ سلام بھی جیتا۔ اسی طرح، امریکہ کے کینی بیڈ ناریک نے مردوں کی 100 میٹر دوڑ جیتنے کے ساتھ ہی گرینڈ سلام بھی اپنے نام کیا۔
DATE . JUN/2/2025