گرین ٹیکنالوجی کا فروغ اور دھواں کم کرنا اہم ترین تقاضا ہے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے باکو میں کاپ29 کے دوران راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاکستان کی طرف سے باکو میں اس فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہاکہ ایسے اقدام فیصلہ سازی،تجربات سے استفادے اور دیرپا پالیسیوں میں معاون ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل مڈل کوریڈور اینڈ بیانڈ موجودہ تقاضو ں سے ہم آہنگ ہونے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دیگر ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر اس شعبے میں تیزی سے آگے جائیگا۔ ذرائع آمدورفت میں گرین ٹیکنالوجی کا فروغ اور دھواں کم کرنا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے چیلنج،ترقی پذیر ممالک کو زیادہ اقدامات کی ضرور ت ہے۔ ٹرانسپورٹ کوریڈور ز کی ڈیجیٹلائزیشن جیسی جدید ٹیکنالوجی کا اجراء خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آٹو میشن کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرمواصلات نے پاکستان کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھرپور شرکت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ متاثر کن اور قابل تقلید ہے۔ تیز تر ترقی اور حفاظت کیلئے ٹرانسپورٹ کے انٹرنیشنل روٹس کو ڈیجیٹلائز کرنا ہوگا۔ آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سمیت مختلف ممالک سے وزراء نے بھی منسٹریل راؤنڈ ٹیبل نشست میں شرکت کر کے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

DATE . NOV / 21 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top