گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی سے چوری ہوگئی

گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی سے چوری ہوگئی
گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے/ فائل فوٹو

معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی بہادر آباد سے چوری ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز  بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے بھی گاڑی چوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے  حکام کو ہدایت کی کہ  چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے اور اس کی برآمدگی سمیت  ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

DATE . 30/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top