
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرز سمٹ اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ ترقی کے عزم کی علامت ہے،پہلی گورنرز سمٹ قومی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ گورنرز سمٹ قومی یکجہتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مابین ہم آہنگی کا مظہر ہے۔تقریب میں سابق گورنرز، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، عمائدین شہر اور بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کامران ٹیسوری نے گورنرز کو یادگاری سووینئرز پیش کیں۔
DATE . JAN/13/2025


