گورنر سٹیٹ بنک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ، میزان اور پنجاب بینک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ملتان۔ 10 دسمبر (اے پی پی):20 واں گورنر سٹیٹ بنک انٹر بینکس ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ منگل کے روز ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں شروع ہو گیا۔ میزان بینک اور پنجاب بینک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح چیف منیجر جاوید ایچ نیئر نے دیگر بینکوں کے ریجنل ہیڈز اور اسٹیٹ بنک آفیشلز کے ہمراہ کیا۔ افتتاحی میچ میں میزان بنک نے دفاعی چیمپئن بنک الحبیب کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے کھیلتے ہوئے بنک الحبیب نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنزبنائے۔ میزان بنک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

– Advertisement –

میزان بنک کی جانب سے شاہد نے 105 اور عمر رحمن نے 30 رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں پنجاب بنک نے مسلم کمرشل بنک کی ٹیم کو 9 وکٹ سے شکست دے دی ۔پہلے کھیلتے ہوئے مسلم کمرشل بنک نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے ۔ جواب میں پنجاب بنک نے مقررہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کر لیا ۔

– Advertisement –
DATE .DEC /11/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top