ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو اہلکار ہلاک

News Image

ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایک کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے باہر نکل کر ساتھ ہی نصب حفاظتی باڑ سے جا ٹکرایا۔

اس دوران وہاں گشت پر مامور سکیورٹی کی ایک کار اس کی زد میں آ گئی۔طیارے کی ٹکر سے گشت پر مامور گاڑی سمندر میں جا گری اور اس پر سوار ایئر پورٹ سکیورٹی کے دو اہلکار، جن کی عمریں 30 اور 41 سال تھیں، ہلاک ہو گئے۔حادثے کے دوران طیارہ دو حصوں میں ٹوٹ گیا اور اس کے عملے کے چار ارکان دروازہ توڑ کر باہر نکلے۔

حکام کے مطابق، لینڈنگ کے وقت طیارے کی جانب سے کسی قسم کا ڈسٹریس سگنل نہیں دیا گیا تھا۔ تفتیش کار اب سمندر سے طیارے کے بلیک باکسز کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حادثے کے وقت رن وے آپریشن کے لیے بالکل محفوظ حالت میں تھا۔ شمالی رن وے کو بند کر دیا گیا ہے اور اسے حفاظتی جائزہ کے بعد ہی دوبارہ کھولا جائے گا۔

DATE . Oct/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top