
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔
ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 2 کے مقابلے میں 8 گول سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے 2، 2 جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ،ایک گول اسکور کیا۔
بنگلا دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے۔
پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔3 میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی ۔
DATE . Nov/14/2025


