ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز پلے آف ،پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار آٹھ–دو سے فتح

News Image

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز ایشیا پلے آف کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی سمیٹی۔

احمد ندیم اور افراز نے 2،2گول کیے۔ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام ایک، ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔ سیریز کا دوسرا میچ آج جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

DATE . Nov/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top