ہاکی پرولیگ پہلا مرحلہ ، نیدرلینڈز نے پاکستان کو ہرا دیا

ہاکی پرولیگ کے پہلے مرحلہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ہار گئی۔چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں کھیلے جارہے پروہاکی لیگ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔پاکستان اپنے دوسرے میچ میں 12 دسمبر کو ارجنٹینا کے مدمقابل ہوگا۔ڈبلن میں بیلجئم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔بیلجئم کی جانب سے تھامس کرولز نے دو ، الیگزینڈر ہینڈرکس اور ٹام بون نے ایک ایک گول کیا۔خواتین میچز میں بیلجئم نے انگلینڈ کے خلاف تین گول سے کامیابی سمیٹی۔ انگلش خواتین کوئی گول نہ کر سکیں۔بیلجئن کھلاڑی اسٹیفنی وینڈن بورے نے دو جبکہ شارلٹ اینگلبرٹ نے ایک گول داغا۔

Date . Dec/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top