
افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں قومی کھیل ہاکی کے نمائشی میچ کاانعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد: نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں قومی کھلاڑیوں پر مشتمل دوٹیمیں مد مقابل ہوئیں ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر دنیش کمار،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،ہیڈ کوچ اولمپئن طاہر زمان اور دیگر کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ کی تیاریاں جاری ہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو سازش کے تحت سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، بھارتی جارحیت پر دنیا نے ہمارا جواب دیکھا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےحملوں کا بھرپور جواب دیکر پوری قوم کی نمائندگی کی۔
DATE . May/31/2025