
قومی کرکٹرمحمد وسیم جونیئر نے کہا کہ ہمارا فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہے، تربیتی کیمپ میں تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
ایل سی سی اے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم جونیئر کاکہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کےلئے سازگار ہوتی ہیں،وہاں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انجری سے واپس آرہا ہوں، تھوڑا مشکل ہوگا،لیکن اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد وسیم نے کہا کہ کہ ہمارا فوکس ون ڈے سیریز پر ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کے بارے میں نہیں بتا سکتا، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سینئر باؤلرز ہیں، ون ڈے سیریزمیں ان کی کمی محسوس ہوگی۔
DATE . Mar/21/2025


