ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاعکہ ہمیں امن کی حفاظت کے درست راستے پر عمل کرنا چاہیے، ڈونگ جونبیجنگ ()بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بارہویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا آغاز ہوا۔ چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔جمعرات کے روزڈونگ جون نے کہا کہ تاریخ کو یاد رکھنے اور مستقبل کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے کے اس اہم لمحے میں، ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، تاریخ کے انصاف کی مضبوط حفاظت کرنی چاہیے اور وسیع تر مفاہمت کو یکجا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج تمام فریقوں کے ساتھ مل کر خودمختاری کی برابری اور جنگ کے بعد کے عالمی نظم ونسق کی حفاظت کرنے، کثیرالجہتی کی حمایت کرنے، مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں امن کی حفاظت کے درست راستے پر عمل کرنا چاہیے، امن کے نظریات کی وکالت کرنی چاہیے، امن کی بنیاد کو برقرار رکھنا چاہیے، امن اور دوستی کو ترقی دینی چاہیے، اور دنیا میں دیرپا امن کے لئے مثبت توانائی فراہم کرنی چاہیے۔موجودہ فورم کا موضوع “مشترکہ طور پر بین الاقوامی نظام کا تحفظ اور پرامن ترقی کو فروغ دینا” ہے۔ فورم میں 100 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں ،اسکالرز اور مبصرین سمیت 1800 سے زائد مہمان شرکت کر رہے ہیں۔

DATE . Sep/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top