’ہم نے شادی کو ٹائم بم بنالیا‘، حنا الطاف کی شادی سے متعلق مشورے کی ویڈیو وائرل

جب آپ کا دل کہے کہ بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں: اداکارہ کا یوٹیوب چینل پر بیان__فوٹو: فائل

معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے اپنے مداحوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے شادی کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی اور کہا کہ شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جب انسان کا نصیب ہوتا ہے اور صحیح شخص زندگی میں آتا ہے تو اسی وقت شادی جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔

’اسکا تصور بھی نہیں کیا تھا’، آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ کا دل کہے کہ بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں، ہم نے بھی شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جو آپ پر دباؤ ڈالے کہ شادی جلد کرو اس کو نظر انداز کریں،کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔

واضح رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوچکی ہے جس کی تصدیق اداکار آغا علی نے خود کی تھی۔

آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top