امریکی تیراک گریچین والش نے سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ہنگری میں ہونے والی مختصر کورس کی سوئمنگ چیمپئن شپ کے100میٹر بٹر فلائی میں والش نے 52.87سیکنڈز کے ورلڈ ریکارڈ وقت کے ساتھ فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔21سالہ گریچن والش نے رواں ہفتے بودا پیسٹ میں50میٹر بٹر فلائی، چار ضرب100میٹر فری اسٹائل ریلے اور100میٹر انفرادی میڈلے میں بھی ورلڈ ریکارڈز بنائے۔
مردوں کے200میٹر بریسٹ سٹروک فائنل میں اسپین کے میں اسپین کے ’کارلس۔کول۔مارٹی‘ نے طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2منٹ 1.55سیکنڈز میں طے کیا۔ روس کے کِیرِل ۔پگوڈا دوسرے اور جاپان کے یاماٹو۔فوکوساوا تیسرے نمبر پر رہے۔
DATE . DEC /14/2024



