ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کرلی

ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کرلی
جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلور میں ہوئی تھی اور وہ ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے تھے: غیر ملکی میڈیا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

بھارت میں نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپس آتے ہی خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 36 سالہ سورج شیوانا نے ہفتے کے روز ناگپور کے وارڈھا روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔

یہ واقعہ اس کی 26 سالہ اہلیہ گنوی کی بنگلورو میں خودکشی کے صرف 2 دن بعد پیش آیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلور میں ہوئی تھی اور وہ ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے تھے۔

تاہم مبینہ گھریلو تنازع کے باعث دونوں ہنی مون ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے تھے جس کے بعد یہ واقعات پیش آئے۔

DATE . Dec/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top