ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت طلباو طالبات میں چیکس تقسیم

وزیر اعلی ٰپنجاب کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت طلباو طالبات میں چیکس تقسیم کرنے کیلئے یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ وزیر اعلی ٰمریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب میں تعلیمی ترقی کیلئےپرُ عزم ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہونہار طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کے ڈائریکٹر پروفیسر ساجد تارڑ نے ہونہار سکالر شپ سکیم کو مریم نوازکا شاندار منصوبہ قرار دیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا۔

DATE . Mar/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top