
یوئیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ناروے نے اٹلی کو شکست دے دی۔میلان میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔پہلے ہاف کے اختتام تک اٹلی کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں ناروے نے کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے’ایرلنگ ہالینڈ‘ نے دو گول کئے۔ ’انٹونیو نیوسا‘ اور ’یورگن اسٹرانڈ لارسن‘ نے ایک، ایک مرتبہ فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے واحد گول ’فرانچسکو پیو ایسپوزیتو‘ کے حصے میں آیا۔ گروپ آئی میں ناروے کی ٹیم 24پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
DATE . Nov/17/2025


